بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی ، شدید زخمی
ممبئی : بھارتی اداکارہ کرشمہ شرمانے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی ہے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی ہیں ۔ ویب سیریز ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کرشمہ شرما لوکل ٹرین میں سفر کر رہی تھیں تاہم انہوں نے ایک حادثے کا بتایا ۔ انسٹاگرام سٹوری پر انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا وہ ٹرین میں سوار ہو گئیں مگر ان کے دوست ٹرین میں نہ چڑھ پائے اسی وجہ سے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی کیونکہ وہ اکیلے سفر نہیں کر سکتی تھیں ۔اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی کمر پر چوٹیں آئیں ہیں ان کا سر کہیں ٹکرانے کے باعث سوج گیا ہے جبکہ جسم پر جگہ جگہ نیل پڑگئے ہیں۔
