ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کی ہے ۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہرندیم نے کیس کی سماعت کی۔ حسن زاہد کے وکیل کی جانب سے ملزم اور مدعی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی ۔
اس موقع پر وکیل صفائی نے کہا کہ پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا۔آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے عدالت پہلے ریمانڈ کا آڈر دیکھ سکتی ہے جس پر پولیس نے موقف اپنایا کہ پچھلے آرڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی بات ٹاپئنگ کی غلطی ہوئی تھی جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے ۔ ملزم حسن زاہد اور مدعیہ کی منگنی ہوچکی ہے ۔ وکیل نے حسن زاہد اور سمعیہ حجاب کی منگنی کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کیں۔ استغاثہ نے کہا کہ ملزم سے 45 ہزار روپے رقم ریکورکی گئی ہے ۔ گاڑی، اسلحہ اور ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنا ہے اس لئے ملزم کا مزید 8 روزہ ریمانڈ دیا جائے ۔
