کھیل

سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور : پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ 2019 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے آئیں گے ۔ اس سے قبل 2019 میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی جس میں پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔سری لنکا نے 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ جب انہوں نے ایشیا کپ میں لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *