مشرقی یروشلم کے مضافات میں فائرنگ، 5اسرائیلی ہلاک
مقبوضہ بیت المقدس: مشرقی یروشلم کے مضافات میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پچاس سالہ شخص اور تین افراد شامل ہیں ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا ہے ۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق دو مشتبہ حملہ آوروں کو موقع پر موجود ایک سیکیورٹی اہلکار نے گولی ماری ۔ ابتدائی اندازے کے مطابق دونوں حملہ آور مغربی کنارے کے رہائشی تھے اور انہوں نے بس اور بس اسٹاپ پر فائرنگ کی۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جائے وقوعہ پر پہنچے اور سیکیورٹی حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔
