ساس اور سسر کو زہر دے کر مارنے والی خاتون کو عمر قید کی سزا
سڈنی: آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔ خاتون ایرن پیٹرسن پر الزام ہے کہ اس نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے رشتہ داروں کو ایک دعوت پر بلایا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلا دیاجس سے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونےوالوں میں اس کی ساس اور سسر بھی شامل تھے ۔ یہ واقعہ “مشروم مرڈر” کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ طویل عدالتی کارروائی کے بعد جولائی 2025 میں ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا گیا اور آج عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔
