Wednesday, February 4, 2026
تازہ ترینخاص خبریں

بھارت نے مزید سیلابی پانی چھوڑ دیا، چناب میں شدید طغیانی

لاہور:بھارت آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں  لاکھوں کیوسک پانی چھوڑ دیاجس سے چناب  میں اونچے درجے کے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی ۔ بھارت نے سفارتی ذرائع سے پاکستان میں مزید پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کر دیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے ۔ دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی معلومات کے پیش نظر لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز جبکہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *