Wednesday, February 4, 2026
آس پاس

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا سوات کا دورہ

سوات : چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے سوات کا دورہ کیا ہے اور حالیہ سیلاب کے باعث متاثرہ خاندانوں کے مالی و جانی نقصانات کا جائزہ لیا ہے ۔  بی آئی ایس پی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ۔  کاروباری سکھ برادری کیلئے مالیاتی اداروں سے آسان شرائط پر قرضوں کی بات چیت بھی کی گئی ۔  وزیر اعظم کی ہدایات موصول ہوتے ہی ریلیف کارروائیوں پر عملدرآمد ہوگا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور بی آئی ایس پی سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے ۔  بی آئی ایس پی کے تحت کم آمدنی والوں کی آمدنی اور اخراجات میں توازن ہوگا۔ بینظیر ہنر مند پروگرام سے مستحق گھرانوں کے افراد کی زندگیوں میں بہتری لائی جارہی ہے

دورے کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے خواتین مستفیدین سے تفصیلی گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کی موبائل رجسٹریشن وین کے آپریشنز کا بھی معائنہ کیا اور مشکل حالات میں عوام تک سہولت پہنچانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں و طبی عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندان جان و مال کے نقصان پر شدید دکھ میں ہیں اور بی آئی ایس پی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ نقصانات کا سروے جاری ہے اور جیسے ہی وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایات موصول ہوں گی ان پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور بی آئی ایس پی متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہر قدم پر ان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ بی آئی ایس پی لوگوں کو بھکاری بناتا ہے۔ یہ انکم سپورٹ پروگرام ہے جو کم آمدنی والے افراد کی آمدنی اور اخراجات میں مالی معاونت کے ذریعے توازن پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدرِ پاکستان نے 21 جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر بی آئی ایس پی کے پلیٹ فارم سے بینظیر ہنرمند پروگرام کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے نہ صرف مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے بلکہ مستحق خواتین اور ان کے گھرانوں کی زندگیوں کو بہتر اور بااختیار بنانا بھی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *