امریکی صدر نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ نریندر مودی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کواڈ سمٹ کے لیے رواں سال کے آخر میں اپنا طے شدہ دورۂ بھارت منسوخ کیا ۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہا جا رہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان تعلقات خراب سے خراب تر ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں ٹرمپ کے شیڈول سے واقف افراد کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو یہ بتانے کے بعد کہ وہ کواڈ سمٹ کے لیے اس سال کے آخر میں بھارت کا سفر کریں گے، اب امریکی صدر ٹرمپ کا خزاں میں دورے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔واضح رہے کہ بھارت اس سال کے آخر میں کواڈ سمٹ کی میزبانی کرنے والا ہے، اس سے قبل جنوری میں ٹرمپ انتظامیہ نے کواڈ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی تھی