امریکی ٹی وی اینکر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
واشنگٹن : امریکی ریاست مسیسیپی میں ٹی وی چینل کی اینکر سیلسٹ ولسن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 42 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق سیلسٹ ولسن کا تعلق ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز سے تھا۔ بیالیس سالہ اینکر نے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور کیریئر کا آغاز لوزیانا کے مونو میں سی بی سی سے وابستہ چینل پر کیا۔ انہوں نے کئی مقامی نیوز اسٹیشنز میں خدمات انجام دیں اور ایک ہفتہ وار پروگرام کی میزبانی بھی کی۔چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کمال کی پیشہ ور خاتون تھیں، جن کی مسکراہٹ کمرے کو روشن کر دیتی تھی۔ انہوں نے ہمیشہ اعلیٰ معیار قائم رکھا اور دوسروں کو بھی آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔