Saturday, September 6, 2025
عالمی خبریں

یوکرینی ڈرون کے ملبے سے لگنے والی آگ پیوٹن محل کے قریب تک پھیل گئی

ماسکو : یوکرین کے روس پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ یہ آگ روسی صدر کے شاندار ’’پیوٹن محل‘‘ سے چند میل کے فاصلے تک پہنچ چکی ہے ۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی فورسز نے یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا تھا مگر اس کے ملبے سے آگ لگ گئی جو پھیل گئی ۔ ً 100 فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں مگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ آگ کا پھیلاؤ کیپ ایڈوکوپاسن کے جنگلات میں ہوا، جو بحیرہ اسود کے ریزورٹ شہر جیلنجک کے قریب ہے۔ حکام نے بتایا کہ شعلے پیوٹن کی رہائش گاہ سے تقریباً 6 میل کی مسافت تک پہنچ گئے ہیں ۔ اس آگ میں تئیس سیاح بھی پھنس گئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *