Saturday, September 6, 2025
عالمی خبریں

دنیاکی دس بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری

واشنگٹن : قیو ایس ورلڈ یونیورسٹیز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے ۔ فہرست کے مطابق میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہایک بار پھر دنیا کی نمبر ون یونیورسٹی قرارپائی ہے ۔ یہ مسلسل 14 ویں سال پہلی پوزیشن پر ہے۔ ٹیکنالوجی، سائنس اور انوویشن میں اس کا کوئی مقابل نہیں۔امپیریل کالج لندن دوسرے نمبر پر آئی ہے ۔ دوسری پوزیشن پر یہ یونیورسٹی سائنس، انجینئرنگ، میڈیسن اور بزنس کے لیے مشہور ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی  امریکہاسٹینفورڈ نے اپنی پوزیشن بہتر کر کے تیسرے نمبر پر جگہ بنائی ہے ۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ  برطانیہ پانچویں نمبر پر آئی ہیں ۔ ہارورڈ یونیورسٹی  امریکہ، یونیورسٹی آف کیمبرج  برطانیہ، ای ٹی ایچ زیورخ  سوئٹزرلینڈ، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور۔ یونیورسٹی کالج لندن برطانیہ، کلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  امریکہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *