نائجیریا میں مسجد اور دیہات میں حملے ، 50افراد قتل
کٹسینا: شمال مغربی نائیجیریا ایک بار پھر خوفناک خونریزی شروع ہو گئی ہے ۔ مسلح ڈاکوؤں نے مسجد اور قریبی دیہات کو نشانہ بنا کر 50 افراد کوقتل کر دیا ہے ۔ ڈاکوؤں نے متعدد افراد کو زندہ جلا دیاجبکہ باقیوں کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل 19 اگست کو کٹسینا ریاست کے ضلع مالوم فاشی میں پیش آیاجب اچانک فجر کی نماز کے دوران اچانک ایک مسجد پر حملے کی اطلاع ملی ۔ حکام نے تصدیق کی کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہلاکتوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ۔ رہائشی نورا موسیٰ کے بقول 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی بعد میں دم توڑ گئے۔ رکنِ اسمبلی امینو ابراہیم نے بتایا کہ صرف مسجد پر حملے میں 30 افراد جان سے گئے، جبکہ قریبی دیہات میں مزید 20 افراد کو زندہ جلایا گیا۔ حملہ آوروں نے دیگر بستیوں پر بھی یلغار کی، گھروں کو آگ لگا دی اور متعدد افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔