Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل ٹیکنالوجی کمپنی نے اے آئی روبوٹ کی تیاری میں تیزی پکڑ لی

فلوریڈا : ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اے آئی سے چلنے والے روبوٹ سمیت متعدد نئی ڈیوائسز پر کام تیز کر رہی ہے جس سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید جدت آنے  والی ہے ۔ بلومبرگ کے مطابق دیگر ڈیوائسز میں ہوم-سیکیورٹی کیمرا اور سِری-انیبلڈ اسمارٹ اسپیکر شامل ہیں جن کی لانچ 2027 میں کے اوائل میں ہو سکتی ہے۔

جے 595 نامی یہ نیا روبوٹ ایک مکینکی جسم کی طرح ہے ۔ اس کے سر کی جگہ آئی پیڈ منی نصب ہوگا اور یہ روبوٹ صارف کے پیچھے گھر میں گھوم سکے گا۔  جدید شکل کی سری موجودہ اسمارٹ اسسٹنٹ سے کہیں زیادہ خدمات فراہم کر سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *