چین میں روبوٹس کا منفرد مقابلہ ، شائقین حیران رہ گئے
بیجنگ : چین نے ٹیکنالوجی اور کھیلوں کو یکجا کرتے ہوئے ایک منفرد ایونٹ کا انعقاد کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے ۔ اس ایونٹ میں روبوٹس پر مبنی اسپورٹس مقابلے کرائے گئے ہیں ۔ ایونٹ میں مختلف اقسام کے روبوٹس نے حصہ لیا۔ روبوٹس کے دوڑ، ریسلنگ اور فٹبال کے مقابلے مرکز نگاہ بنے رہے ۔گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نےان مقابلوں کو حیرت سے دیکھا اور انتہائی دلچسپی ظاہر کی ۔ چینی ماہرین کے مطابق آئندہ ان مقابلوں میں مزید جدت لائی جائے گی ۔