Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجی

چینی سائنسدانوں کی تیار کردہ میٹل بیٹری نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا

بیجنگ : چینی سائنس دانوں نے ایک جدید لیتھیئم میٹل بیٹری تیار کرلی ہے جو ٹیسلا کے الیکٹرک وہیکل کی جدید ترین بیٹری سے دُگنی مقدار میں توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ چین کی ٹیانجِن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے بنائی گئی بیٹری 600 واٹ فی کلو گرام سے زیادہ انرجی ڈینسٹی کی حامل ہے ۔ انرجی ڈینسٹی (فی یونٹ ماس میں ذخیرہ ہونے والی توانائی کی مقدار) یہ بتاتی ہے کہ ڈیوائس میں کتنی توانائی ذخیرہ کی گئی ہے ۔ بیٹری کی انرجی ڈینسٹی جتنی زیادہ ہوتی ہے اس کا سائز اور وزن اتنا ہی کم اور  ہلکاہو سکتا ہے۔تازہ ترین بیٹری کی گنجائش ٹیسلا سیلز کے 300 واٹ-آور فی کلو گرام سے دُگنی اور بی وائی ڈی بلیڈ کے 150 واٹ-آور فی کلو گرام سے کہیں زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *