یوٹیوب نے نیٹ فلیکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا
نیویارک : گوگل کے ذیلی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ویور شپ کے لحاظ سے نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یوٹیوب کا ویو ٹائم، نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کے مجموعی ویو ٹائم سے زیادہ ہےاس کی وجہ شاید یو ٹیوب کا فری سروس فراہم کرنا ہے جبکہ نیٹ فلیکس اور ڈزنی کے ریٹس زیادہ ہیں۔ نیلسن ڈیٹا کے مطابق امریکا میں مجموعی ٹیلی ویژن ویو ٹائم میں یوٹیوب کا 12.5 فی صد حصہ ہے، جو پہلی بار اسٹریمنگ کو کیبل اور براڈ کاسٹ ٹی وی سے بڑا بناتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق یوٹیوب پر دیکھی جانےو الی 49 فی صد ویڈیوز 11 منٹ یا اس سے طویل ہیں