سیالکوٹ میں دو سالہ بچے کی موت کا ڈراپ سین ، چچی اور چچا قاتل نکلے
سیالکوٹ : سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ جودھیوالی میں 2 سالہ بچے کی ہلاکت کی گھتی سلجھ گئی ۔ چچی اور چچا ہی قاتل نکلے ۔ گاؤں جودھیوالی میں گزشتہ شب دو سالہ موسٰی ولد جہانگیر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو ملی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر کی دیوار کے قریب سے بچے کی لاش برآمد کرلی ۔ واردات کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ چچی نے جھگڑے کے بعد رنجش دل میں رکھی اور بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس واردات میں اس کا شوہریعنی بچے کا چچا بھی شامل تھا۔ بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش چھت سے نیچے پھینک دی گئی تاکہ حادثۓ کا تاثردیا جا سکے مگر پولیس نے مشکوک بیانات پر تفتیش آگے بڑھائی تو چچی اور چچا کے ملوث ہونے کے انکشافات ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔