ایئر کینیڈا کے ملازمین کی ہڑتال ، ہزاروں پروازیں متاثر
ٹورنٹو : ائیرکینیڈا کے ملازمین کی مکمل ہڑتال کے باعث فضائی آپریشنزمعطل ہو گئےہیں ۔ اس اچانک فیصلے سے ہزاروں پروازیں متاثراورلاکھوں مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔ ائیر کینیڈا اور کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائز کے درمیان گزشتہ آٹھ ماہ سے مذاکرات جاری تھے تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے باعث ملازمین نے ہڑتال کر دی ۔ ائیر کینیڈا روزانہ تقریباً سات سو پروازیں آپریٹ کرتا ہے اور اس بندش کے باعث ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار مسافر متاثرہو رہے ہیں ۔ تقریباً پچیس ہزار کینیڈین بیرونِ ملک پھنس سکتے ہیں۔ ملازمین کے مطابق تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے اور بلامعاوضہ کام کے بوجھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں