Wednesday, February 4, 2026
عالمی خبریں

ٹرمپ ،پیوٹن ملاقات ، یوکرین جنگ بندی کا اعلان سامنے نہ آسکا

الاسکا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا کے فوجی ایئربیس جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں ہونے والی اہم ملاقات تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی تاہم یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آسکا۔دونوں رہنماؤں نے بات چیت کو انتہائی تعمیری قرار دیا۔ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے ائیر فورس ون سے اتر کر سُرخ قالین پر صدر پیوٹن کا استقبال کیا ۔ دونوں انگریزی میں باتیں کرتے رہے ۔  اس کے بعد دونوں میں ون آن ون ملاقات ہوئی ۔ باضابطہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت دو، دو اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ملاقات کے آغاز میں رہنماؤں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے کے بجائے صرف فوٹو اور ویڈیو سیشن کرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *