دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے لگا، متعدد جگہوں پر سیلاب
پشاور:مون سون بارشوں اورگلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا ہے ۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 68 ہزار کیوسک ہے ۔ اسی طرح نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ دوسری جانب دریائے راوی کے مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے لیکن نالہ بسنتر میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس سے نچلے درجے کے سیلاب کی کیفیت ہے ۔ ڈیمز کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم 98 فیصد جب کہ منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے۔
