خیبر پختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کریش، پانچ افراد شہید
پشاور : خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا، حادثے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق خراب موسم کے باعث ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات کی گئیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔وزیراعلیٰ نے کل خیبرپختونخوا میں سوگ منانے کا اعلان کردیا، کل صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق کریشن ہونے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا،