رونالڈو نے 8 سال بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کرلی
لزبن : پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سےآخر کار منگنی کر لی ہے۔40 سالہ رونالڈو نے اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی اور رسمی طور پر شادی کی پیشکش کی جسے انہوں نے فوری قبول کرلیا ۔ جارجینا نے اپنے انسٹا گرام پر انگوٹھی کی بھی تصویر شیئر کی ہے ۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونالڈو کاہاتھ بھی ان کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں نے بڑے سائز کی ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں نے ڈیٹنگ آٹھ سال قبل شروع کی تھی ۔ جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمہ تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔