مودی سندھ طاس مانو ورنہ تمہارے 6دریاؤں کا پانی چھین لیں گے ، بلاول
کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھو دریا کا پانی روکنا چاہتا ہے۔ اس کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔ مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ماننا پڑے گا ورنہ ان سے 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، بھارت نے سفارتی سطح پر بھی عبرتناک شکستہ کھائی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کریں گے۔ لیاری کو پانی فراہم کرنے کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے، وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں پانی میں اضافے پر بات ہوگی۔