Wednesday, February 4, 2026
کھیل

آخری گیند پر چھکا، آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نےپاکستان کو ہرا دیا

ڈبلن : آئرلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹ سے شکست دے دی اور تین میچز کی ٹوینٹی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ۔ کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے آخری گیند پر جین میگوائر کے چھکے کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ مریبہ علی 33، ناتالیہ پرویز 31 اور شوال ذلفقار 27 رنز بنا سکیں۔ لارا مکبرائیڈ اور کارا مَرے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں  لارا ڈیلینی کے 42 اور ربیکا اسٹوکل کے 34 رنز نے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا، آخری گیند پر آئرلینڈ کو میچ میں جیت کیلئے 3 رنز درکار تھے جس پر  جین میگوائر نے چھکالگا کر پاکستانی ٹیم وک شکست دے دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *