پنڈی جرگہ قتل کیس، 60ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ
راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نامزد چھ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر قتل کیس کی سماعت کی ۔ پولیس نے 60 ملزمان کو 4 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے مقدمہ میں لڑکی کو اغوا کرنے کی دفعہ بھی شامل کرلی ۔ گزشتہ روز ملزمان کی نشاندہی پر مقتولہ کا بیگ اور موبائل فون بھی پولیس نے برآمد کرلیا تھا۔