Wednesday, February 4, 2026
کھیل

بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی تفریح فراہم کرنے والی لیگ قرار دے دیا

کراچی: برطانوی نشریاتی ادارے نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے زیادہ تفریح فراہم کرنے والی لیگ قرار دے دیاہے ۔ بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کےمطابق دنیا کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل ہے مگر پاکستان کی سپر لیگ دوسرے نمبر پر ہے ۔ بی بی سی اسپورٹس کی رپورٹ کےمطابق آئی پی ایل، جنوبی افریقہ کی ایس اے 20، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)، یو اے ای کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) اور انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ کا موازنہ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل نے فی میچ پہلی اننگز میں سب سے زیادہ اوسط اسکور (180 رنز) بنایا، جو آئی پی ایل کے 179 رنز سے معمولی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 27.5 فیصد پی ایس ایل میچز کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جو آئی پی ایل کے 28.9 فیصد کے بعد دوسرا نمبر ہے۔ چوکے اور چھکوں کی اوسط میں بھی پی ایس ایل کا دوسرا نمبر رہا۔اس طرح تفریح کے اعتبار سے پی ایس ایل کا دوسرا نمبر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *