Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجیعالمی خبریں

امریکی صدر کی میڈیا کمپنی نے اے آئی سرچ انجن متعارف کرا دیا

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی متنازع کمپنی پرپلیکسٹی کے اشتراک سے اے آئی سرچ انجن متعارف کروا دیا۔ ٹرمپ میڈیا کی جانب سے اس نئے پروجیکٹ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے حصے طور پر سامنےآیا ہے ۔ پرپلیکسیٹی کی جانب سے بنایا گیا ٹروتھ سرچ نامی اے آئی فیچر پلیٹ فارم کے ویب براؤزر ورژن سے منسلک کیا گیاہے ۔ ٹرمپ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیون نیونز کا کہنا تھا کہ اے آئی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو معیشت میں مزید اہم عنصر بنائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *