Wednesday, February 4, 2026
شوبز

اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نےماضی کے انٹرویوز پر معافی مانگ لی

کراچی : اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات میں استعمال کیے گئے سخت اور نامناسب الفاظ پر اب معافی مانگ لی ہے ۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ ان کے الفاظ  دوسروں کے لئے تکلیف دہ تھے ۔ ان بیانات کی وجہ سے ان کی اپنی شخصیت پر بھی منفی اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھداری سے کام نہ لینے پر شرمندہ ہیں۔ یاد رہے کہ صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی مواقع پر کھل کر بات بھی کر چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *