پاکستانتازہ ترین

جڑانوالہ میں زیادتی کے بعد زبردستی نکاح ، متاثرہ لڑکی کی وزیراعلیٰ سے اپیل

جڑانوالہ( صابر گھمن ، نمائندہ 89نیوز جڑانوالہ) گن پوائنٹ پر حوا کی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بااثر افراد نے اغوا کرکے مبینہ طور پر زبردستی نکاح کر لیا،متاثرہ لڑکی مبینہ ملزمان کے چنگل سے نکل کر گھر پہنچ گئی،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 354 گ ب کی رہائشی خیراں بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہونے 2 ماہ قبل گاؤں کے رہائشی بشارت مقصود نے گھر میں داخل ہو کر اسکی بیٹی انعم کو گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جب بیٹی کا میڈیکل لینے کیلئے گئے تو بااثر افراد اسکی بیٹی کو مبینہ اغواء کرکے ساتھ لے گئے اور مبینہ طور پر زبردستی نکاح کروا دیا۔

خیراں بی بی کا کہنا تھا کہ اسکی بیٹی مبینہ ملزمان کے چنگل سے نکل کر گھر آئی اور اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم و ستم بارے آگاہ کیا ۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گئے مگر پولیس نے انکی داد رسی نہ کی ہونے 2 ماہ بعد بھی وہ انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں ۔ گاؤں کے بااثر افراد نے انہیں گاؤں سے بھی نکال دیا ہے اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔  متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *