دو روز کے دوران کلیرنس آپریشن میں 47خوارج مارے گئے
کوئٹہ : پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیاں کی گئیں ۔ اس دوران 33خوارج ہلاک ہوئے ۔ 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا اس دوران مزید چودہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جن کی بھارت سرپرستی کر رہا تھا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔2 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
