ناسانے چاند پر جوہری ری ایکٹر تیار کرنے کا منصوبہ تیز کر دیا
کیلیفورنیا : ناسا نے حال ہی میں چاند پر جوہری ری ایکٹر نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر کام بھی اب اچانک تیز کر دیا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ فیوژن یا شمسی توانائی پر انحصار کرنے کے بجائے ایک قابلِ اعتماد، مسلسل بجلی فراہم کرنے والے جوہری ماخذ سے تشکیل پائے گا جس سے اس منصوبے کو تقویت ملے گی جس سے انسانوں کو چاند پر بسایا جا سکے گا۔ منصوبے کا نام فیژن سرفیس پاور پروجیکٹ ہے جس کا مقصد چاند پر کم از کم 10 کلو واٹ بجلی پیدا کرنے والا چھوٹا جوہری ری ایکٹرتیار کرنا ہے ۔ ناسا کا کہنا ہے ری ایکٹر کو چاند پر 2030 تک فعال کردیا جائے گا جس کا آپریٹنگ دورانیہ 10 سال مسلسل کام کرنے کا ہوگا۔