نیٹ فلیکس سیریز ویڈنز ڈے سیزن ٹو نے پھر تہلکہ مچا دیا
لندن : نیٹ فلکس کی مقبول سیریز “ویڈنزڈے” سیزن 2 کا پہلا حصہ ریلیزہوگیا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہین ۔ سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور نیٹ فلکس سیریز ’ویڈنزڈے‘ کا دوسرا سیزن 6 اگست 2025 کو ریلیز ہو چکا ہے، جبکہ باقی اقساط کا دوسرا حصہ 3 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔دوسرے سیزن میں پیش کی گئی اس ڈراؤنی لڑکی ’ویڈنزڈے ایڈمز‘ کی نئی کہانی کوخاصی پذیرائی مل رہی ہے ۔ فلمی ناقدین نے بھی ابھی تک سیریز پر کوئی منفی کمنٹ نہیں دیا جس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ سیریز بہت زیادہ ہٹ ہونے والی ہے ۔ یاد رہے کہ ویڈنزڈے کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز ہوا تھا جس نے کئی ایوارڈز بھی جیتے، اور اس میں مرکزی کردار ہالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ جینا اورٹیگا نے ادا کیا تھا۔
