بابر اعظم اور رضوان ٹی 20رینکنگ میں بالترتیب 17ویں اور 19پوزیشن پر چلے گئے
دبئی : آئی سی سی نے ٹی 20 اور ٹیسٹ کی رینکنگ جاری کردی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمایاں ترقی پالی ہے ۔ حسن نواز 24 درجے بہتری حاصل کرکے 30 ویں، صائم ایوب 25 درجے ترقی کے ساتھ 37 ویں اور صاحبزادہ فرحان 34 درجے بہتری کے ساتھ 63 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔کپتان سلمان علی آغا 15 درجے بہتری کے ساتھ 76 ویں اور تجربہ کار بیٹر فخر زمان 3 درجے ترقی کے ساتھ 78 ویں نمبر پر آ گئے۔ میچز نہ کھیلنے کی وجہ سے بابر اعظم اور محمد رضوان تین تین درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 17ویں اور 19ویں پوزیشن پر آگئے۔ بھارت کے ابھیشک شرما بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بالنگ میں پاکستان کا کوئی بالر ٹاپ ٹین میں نہیں ۔
