کھیل

پاکستانی ہاکی فیڈریشن کا ٹیم کوایشیا کپ کے لئے بھارت بھیجنے سے انکار

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سےانکار کر دیا۔  بھارتی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھ دیا ہے ۔  پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی مگر پاکستانی حکومت نے کھلاڑیوں کو اجازت نہیں دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *