اداکارہ مہربانو کی نامناسب لباس میں بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل
کراچی : معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں اس کی وجہ ان کی بیلی ڈانس کی ویڈیو ہے جس پر ناقدین انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا رہےہیں ۔ سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی انہوں نے بولڈ ڈانس کی ویڈیو لگائی تھی اور اب انہوں نے ویڈیو شوٹ کے لئے مختصر کپڑے زیب تن کئےہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو “فحش” اور “غیر اخلاقی” قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ “اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟”
یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی میں بھی اپنے بولڈ انداز، رقص کی ویڈیوز اور فیشن کے باعث کئی بار تنقید کا شکار ہو چکی ہیں تاہم انہوں نے کبھی بھی اپنے رقص پر تنقید کا جواب نہیں دیا۔
