عالمی خبریں

بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی ، متعدد فوجی بھی بہہ گئے

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی  مچاہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس بڑی آفت میں متعدد فوجی بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال نے سب کو پریشان کر دیا ہے ۔ کلاؤڈ برسٹ کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو توڑ دیا ہے ، کئی مکان اس ریلے میں بہہ گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجیوں کی بھی تلاش جاری ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *