Wednesday, February 4, 2026
تازہ ترینخاص خبریں

مستونگ میں بارودی سرنگ دھماکہ ، 3جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ 4 دہشت گرد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ۔ آئی ایس  پی آر کے مطابق پراکسی گروپ “فتنہ الہندستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مستونگ ضلع میں فورسز کی ایک گاڑی کونشانہ بنایا۔ بارودی سرنگ دھماکے میں تین جوان شہید ہو گئے ۔  شہید ہونے والوں میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین، لانس نائیک محمد یونس، شہید ہو گئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے جو دہشتگردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں پیش پیش رہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے چار بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *