الیکشن کمیشن نے شبلی فراز ، عمر ایوب سمیت 9ارکان پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دے دیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فرازاور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹرزکو نااہل قراردیا۔ نااہل ہونے والوں میں پانچ ارکان قومی اسمبلی، ایک سینیٹر اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔ اسی طرح نااہل ہونے والوں میں رائے حیدر علی ، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل کے نام بھی سامنے آئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی انصر اقبال، جنید افضل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔