پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20میں 14رنز سے ہرا دیا
فلوریڈا: پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹیم پاکستان نے چھ وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بناپائے ۔ کپتان سلمان علی آغا گیارہ اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔