Wednesday, February 4, 2026
تازہ ترینخاص خبریں

آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ ہمارے لئے اہم نہیں ، پاکستان

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نےکہاہےکہ آپریشن مہادیوسے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کےلیےکوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پرہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس طرح کے  بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی  کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔  

پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ، جو کہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے جو دنیا کے سامنے ہے ۔ ترجمان نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ  بھارتی عوام کو  گمراہ کرنے کے بجائے اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *