Wednesday, February 4, 2026
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈوبنے والی گاڑی مل گئی ، بیٹی کی لاش نہ ملی

اسلام آباد : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والی گاڑی کاک پل کے نیچے سے مل گئی۔ اس سے قبل والد کی لاش حادثے کے تیسرے دن مل گئی تھی جبکہ بیٹی کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی۔ چند روز قبل ہی آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔ یادرہے کہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث لڑکی اپنے والد سمیت 22جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کےدوران دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *