Wednesday, February 4, 2026
پاکستانتازہ ترین

حکومت نے شوگر ملز کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگا دیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چینی بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئےہیں ۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کے مطابق اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری ہونگے ۔ سخت حکومتی اقدامات کی وجہ سے 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی ہے اور یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظرسامنے آیا ہے ۔ تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں جو شوگر ملز کے گوداموں سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ شوگر ملوں کے چینی اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگادیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *