بھارت نے گنڈا پور کے بیان کو ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کےخلاف بطور ثبوت جمع کرا دیا
پشاور : بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروادیا ہے ۔ فیٹف حکام نے بیان کو بطور ثبوت پیش کئے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔فیٹف حکام کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت نے بیان کی بنیاد پر مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے، بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو پاکستان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا ہے۔
