سانحہ نو مئی کیس ، عمرایوب، شبلی ،زرتاج اور حامد رضا کو دس دس سال قید
فیصل آباد : فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے دومقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئےعمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 167 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں 166 ملزمان کو دس، دس سال کی سزائیں دی گئی ہیں ۔
حساس ادارے پر حملہ کیس میں 185 میں سے 108ملزمان کو سزا ہوئی ہے ۔ رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور حامد رضا کو بھی دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 ملزمان کو بری کر دیا جب کہ 58 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا سنائی۔ جنید افضل ساہی کو 3 سال قید ہوئی ہے ۔ عدالت نے سیال کاسترو، فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔
