بھارت کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے تباہ شدہ رافیل کی تصاویر لوک سبھا میں دکھا دیں
نئی دہلی : بھارت کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیئے جس سے ہنگامہ برپا ہوگیا۔ امریندر سنگھ نے لوک سبھا اجلاس میں کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارتی فوج کے ہاتھ پاؤں باندھ کر حملے کے لیے بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ بھٹنڈہ کے قریب بھسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب رافیل طیارے کا ملبہ گرا اور میں نے خود یہ ملبہ وہاں جا کر دیکھا ۔بھارتی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اجلاس میں طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی دکھادیں ۔
امریندر سنگھ نے مزید کہاکہ بھارتی طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے طیارہ گرنے کی خبر کو تو تسلیم کیا مگر ساتھ ہی کہا کہ طیارہ نامعلوم ہے یہ بیان بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے تھا۔
