تازہ ترین

بیٹے احتجاج کے لئے پاکستان نہیں آئیں گے ، عمران خان

راولپنڈی:عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں آئی تھیں تاہم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت تھی جس میں عمران خان اور ان کے دو وکلا بھی موجود تھے عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور پانچ تاریخ آپ کی تحریک کی تاریخ ہے کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *