فولڈنگ آئی فون آئندہ برس ریلیز ہوگا، اہم معلومات لیک
کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ برس فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی کیٹگری میں قدم رکھنے کی افواہوں میں تیزی آرہی ہےجس کےبعد مختلف تبصرے جاری ہے ۔ ایک لِیکر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن (ڈی سی ایس) نے آئی فون فولڈ (کمپنی کی جانب سے فون کا حتمی نام نہیں طے کیا گیا) کی اسکرین کے سائز سے متعلق تفصیلات لیک کر دی ہیں ۔ جاری معلومات کے مطابق فولڈنگ ڈسپلے کا اندرونی حصہ مبینہ طور پر 7.7 انچز کا ہوگا جبکہ کوور اسکرین 5.5 انچز کی ہوگی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تناسب اینڈرائیڈ فونز سے مختلف ہوگا۔ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کی جانب سے اس لیک کے ساتھ ایک بار اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ڈیوائس 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب کمپنی کی جانب سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں ۔