شوبز

کرشمہ کپور کے سابق شوہر کے 300ارب کے اثاثوں کا وارث کون ؟

ممبئی : کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بزنس مین سنجے کپور کی 300 ارب روپے کے اثاثوں پر قبضے کی جنگ تیز ہو گئی ہے اور یہ قبضہ کرنے والے کوئی اور نہیں ان کی اپنی والدہ اور دوسری بیوی ہے ۔ بھارت کی معروف آٹو پارٹس کمپنی سونا کومسٹار، چیئرمین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ایک بڑے خاندانی تنازع کا شکار ہو گئی۔ سنجے کپور کی دوسری پریا سچدیو کپور کو بورڈ میں شامل کرلیا جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔ والدہ رانی کپور نے الزام لگایا کہ ان سے بیٹے کی موت کے سوگ کے دوران زبردستی بند کمروں میں کچھ دستاویزات پر دستخط کروائے گئے تھے۔ رانی کپور نے کمپنی بورڈ اور شیئر ہولڈرز کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ وہ اپنے شوہر ڈاکٹر سرندر کپور کی وصیت کے مطابق گروپ کی اصل وارث ہیں۔ واضح رہےکہ سنجے کپور نے کرشمہ کپور سے شادی ختم کر کے دوسری خاتون پریا سے شادی کرلی تھی ۔ اس طرح طلاق کے بعد کرشمہ کپورکو ان کی جائیداد سے کچھ نہیں ملنے والا البتہ دوسری بیوی میدان میں موجود ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *