مذاکرات میں پیش رفت ہوئی مگر ٹرمپ اور اسرائیل پیچھے ہٹ گئے ، حماس
غزہ : حماس کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ حماس دراصل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی خواہش مند نہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب قطر میں تقریباً تین ہفتے جاری رہنے والے بالواسطہ مذاکرات سے امریکہ اور اسرائیل اچانک دستبردار ہو گئے ہیں ۔ حماس کے ترجمان طاہر النونو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیانات حیران کن ہیں خاص طور پر ایسے وقت میں جب مذاکرات میں کچھ اہم امور پر پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاحال ہمیں کسی بھی معاملے میں رکاوٹ یا مسائل کے حوالے سے باقاعدہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
