تازہ ترینخاص خبریں

پاکستان کی میزبانی میں اہم ترین ریجنل چیف آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس، امریکا کی بھی شرکت

اسلام آباد : پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں علاقائی سلامتی اور فوجی سفارت کاری کے فروغ کی بھرپور بات ہوئی ہے۔ اس کانفرنس میں امریکا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے شرکت کی ہے ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علاقائی سلامتی اور فوجی سفارت کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی۔ امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری رہنماؤں نے اس میں شرکت کی ۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘روابط کو مضبوط، امن کو یقینی بنانا’ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید مستحکم بنانا، تربیتی پروگراموں کو فروغ دینا اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفاعی شعبوں میں بہترین عملی تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ سرحدوں سے ماورا خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے اس دور میں عسکری تعاون، تزویراتی مکالمہ اور باہمی اعتماد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، پاکستان خطے کو محفوظ، خوش حال اور مربوط بنانے کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے پرعزم ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *